راجن پور (نمائندہ 92 نیوز،92 نیوز رپورٹ)سابق ن لیگی ایم پی اے سردار عاطف مزاری فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ، راجن پور کی معروف سیاسی شخصیت اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے کزن عاطف مزاری پر فائرنگ کا واقعہ ان کے آبائی گھر عمر کوٹ میں پیش آیا، انہیں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ڈی ایس پی روجھان کے مطابق گھرمیں بیٹے نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی، گولی عاطف مزاری کولگ گئی،زخمی حالت میں انہیں فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق سردار عاطف مزاری کو مبینہ قتل کر نے والا بیٹا فاتر العقل ہے ، ، 2013میں عاطف مزاری حلقہ پی پی 297سے ن لیگ کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ سردار عاطف مزاری کی موت پر ایم پی اے فاروق امان اللہ ،ایم پی اے اویس خان دریشک سمیت تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ عاطف مزاری جاں بحق