لاہور(نامہ نگارخصوصی)ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے امریکی سفارتخانہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کوویزا جاری کرنے سے انکار نہیں کیا،ویزا انٹرویو کے دوران ایمبیسی کی جانب سے کچھ دستاویزات مانگی گئی تھیں جومہیا کردی گئی ہیں،آئندہ ہفتے کے آغاز پر ویزا درخواست پر کارروائی مکمل ہوجائے گی۔ ترجمان نے کہاچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رواں ماہ سرکاری دورے پر امریکہ جائیں گے ۔