لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں صحافیوں کیلئے معلومات و خدمات کے حقوق کی آگہی کے حوالے سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اعجاز احمد منہاس نے پروگرام ’’رسائی ‘‘ پر تقریب کے شرکاء کو بریف کیا۔پروگرام میں چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اعجاز احمد منہاس،ڈاکٹر الطاف اللہ خان،ڈاکٹر ریچل ارونا حسن نے اظہار خیال کیا۔معلومات و خدمات کے حقوق سے متعلق آگہی سیشن میں صحافیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اعجاز احمد منہاس نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا فنون لطیفہ کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق کی آگہی دلانے میں اہم کردار اد ا کر رہا ہے۔