لاہور(اپنے سٹا ف رپورٹر سے )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 355 مقامات کو چیک کیا گیااور66 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور3 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 21 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور21 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ7 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے ۔