لاہور(نیٹ نیوز ) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹا گرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے ۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلرمخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کی پوسٹ پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ۔نایاب نے لکھا رابی پیرزادہ مجھے عقل سے فارغ لگتی ہیں جبکہ سکی نامی مداح نے انہیں شیرنی کہا۔شہریار نے رابی پیرزادہ کو تجویز پیش کی کہ آپ وہاں بھارت جائیں ،مودی سے ملاقات کریں اور یہ مودی کو دکھائیں۔ گمنام خٹک نامی صارف نے گلوکارہ کی اس پوسٹ کو سستی شہرت قرار دیا اور لکھا جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں اور جو برستے ہیں وہ گرجتے نہیں، کس حد تک جائیں گی شہرت کیلئے ۔بعدازاں شدید تنقید کے بعد گلوکارہ نے انسٹاگرام سے اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔