لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی، رابی نے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، رابی کا کہنا تھا میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ، اﷲ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے ، ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت ’’وتعِز من تشا وتذِل من تشا ‘‘ کا بھی حوالہ دیا ، یاد رہے اس سے قبل بھی ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا تھا میں جیسی ہوں ویسا ہونے کے لیے معذرت، جبکہ غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے کہا تھا ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوچتی ہوں مر جاؤں، اب انہیں اندازہ ہوا کہ ریپ کی شکارلڑکیاں خود کشی کیوں کرتی ہیں، یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے ۔