لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ آج فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرینگی رابی پیرزادہ نے بتایاکہ ان کا یہ دو ماہ کا بہت ٹف شیڈول ہے انہوں نے ان دوما ہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں 29 میوزک کنسرٹس کرنے ہیں جس کے لیئے انہیں ایک منٹ کی بھی فراغت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ان شوزکے لیئے آج سے آغاز ہو چکاہے اب مختلف شہروں کے درمیان شٹل کاک بن جاؤنگی ۔ انہوں نے کہا کہ کنسرٹ میں بہترین پرفارمنس ہمیشہ سے میرا ہدف رہا ہے ۔