کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی قیادت سے برطرف کئے جانے کے فیصلے کیخلاف کراچی میں کرکٹ فینز نے سابق کپتان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا ۔ سرفراز کی تصاویر تھامے مظاہرین نے مصباح الحق اور وقار یونس کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور پی سی بی سے سرفراز کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین "کپتان کو عزت دو " کے بھی نعرے لگاتے رہے ۔ سوشل میڈیا پر تمام افراد کو سرفراز کے گھر آنے کی دعوت دینے والے نوجوان زین مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی سی بی نے سرفراز کے ساتھ نا انصافی کی اور ساری ذمہ داری صرف کپتان پر ڈال دی ۔ ایک خاتون نے کہا سرفراز نے پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنایا، اس فارمیٹ سے اسکو کیسے نکالا جاسکتا ہے ؟ ایک نوجوان نے کہا پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کا سرفراز کو ذمہ دار بناناٹھیک نہیں۔