اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے پرعزم ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔آرمی چیف نے کہا چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے موثر قومی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے ، پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، فوج قومی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔