بارسلونا (سپورٹس ڈیسک) سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال نے گرینڈ سلم کے اختتام کے ایک دن بعد شیڈول میڈرڈ اوپن میں کھیلنے کا ارادہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کر دی تاہم اپنے یو ایس اوپن ٹائٹل کے دفاع کے امکان پر مزید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ 34 سالہ سابق ورلڈ نمبر ایک نے گزشتہ سال نیو یارک میں اپنا 19 واں بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یو ایس اوپن ترمیم شدہ اے ٹی پی کیلنڈر کے حصے کے طور پر رواں سال 31 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فیلیشانو لوپیز نے کہا کہ رافا نے میڈرڈ اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔