اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ یشما گل نے کہا کہ ڈرامہ الف کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس ڈرامے میں کام کرنا ان کے لئے باعث فخر ہے اور اس کی تمام کاسٹ باصلاحیت اداکاروں پر مشتمل ہے جنہوں نے ہر کردار کے ساتھ بہت انصاف کیا ہے ۔یشما گل الف میں ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہیں ، ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی، سجل علی، صدف اور کنول شامل ہیں ، ڈرامے کے کچھ سینز کی عکسبندی ترکی میں کی گئی ہے ۔