کوئٹہ(کفایت علی)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبہ نے ملک اور قوم کا نام روشن کر دیا،معصومہ راجپوت کو برطانیہ کی ہاروڈ یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ پروگرام کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ اس سے قبل معصومہ راجپوت جرمنی کی ہیڈلبرگ انسٹی ٹیوٹ سے ہی بیچلرز اور ماسٹرز کر چکی ہیں تاہم ہاروڈ یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ کیلئے منتخب ہونے پر معصومہ راجپوت کا کہنا تھا کہ اپنی اس کامیابی پر بے حد خوش ہوں یقینی طورپر میری کامیابی کا سہرا پہلے میرے والدین اور پھر اساتذہ کے سر جاتا ہے انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کینسر کے موذی مرض کے بچائو کیلئے اپنے صوبے بلوچستان اور ملک پاکستان کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کروں ۔