کراچی (کلچرل رپورٹر) ڈرامہ پروڈیوسر ندا فاطمہ زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر کی نئی ڈرامہ سیریز ’’ کچھ سچ کچھ کہانی ‘‘ نوجوان نسل کیلئے تیار کی گئی ہے ۔یہ ڈرامہ سیریز نوجوان نسل کی سوچ اور فکر کو اجاگر کرنے لیے تیار کی گئی ہے جس کی ہر کہانی نوجوان نسل کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہو گا ۔ 13 اقساط پر مشتمل 5 2منٹ دورانیہ کی ’’ کچھ سچ کچھ کہانی‘‘ میں ملک کے ممتاز ڈرامہ نگاروں کی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے ، امید ہے کہ یہ ڈرامہ سیریز نوجوان نسل کے تحفہ ثابت ہو گی۔پی ٹی وی نے ہمیشہ نئی نسل کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کئی ڈرامے اور پروگرام کیے ان ڈراموں کا مقصد نئی نسل کو معاشرے کے مفید،موثر اور فعال بنانا ہے ۔