لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے واسا لاہور سمیت دیگر چار شہریوں کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز کو مون سون گرانٹ جاری کر دی ہے ۔ واسا لاہور کو مون سون انتظامات کے لئے 42کروڑ 57لاکھ، واسا فیصل آباد کو 5کروڑ 85لاکھ ، واسا گوجرانوالہ کو 3کروڑ ،واساراولپنڈی کو 3تین کروڑ 76لاکھ اور واسا ملتان کو بھی 3کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں ، یہ گرانٹ جون سے قبل جاری ہو نی چاہیے تھی تا کہ بروقت انتظامات کیے جا سکیں ۔