مکرمی !گزشتہ دنوں اینٹی نارکوٹیکس فورس نے مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما سابق وزیر داخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ کو منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ اتنے اہم سیاستدان کو منشیات سمگلنگ میں گرفتار کیا گیا جسے پنجاب پولیس کا باس بھی سمجھا جاتا تھا۔ویسے تو ان دنوں سیاستدانوں کی گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں کیونکہ جب سے پی ٹی آئی برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے بڑے بڑے سیاستدان خاص طور پر ماضی کے حکمران کرپشن کے الزامات میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف،سابق صدر آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، حمزہ شہباز،پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سبطین رضا، خواجہ سعدرفیق جیسے طاقتور لوگ گرفتار ہورہے ہیں ،یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جس کا دعویٰ وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا کہ وہ برسراقتدار آکر قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب اور کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے جس کا آغاز ہوچکا ہے۔ویلڈن عمران خان۔ (چودھری عبدالقیوم)