لاہور،سندر ( سپیشل رپورٹر ،نامہ نگار) رائے ونڈمیں ماموں سمیت کئی افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رائیونڈ کی آبادی جیا بھائی کی رہائشی متاثرہ لڑکی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان وائرل ہواتھا۔متاثرہ کی شادی 10 سال پہلے یاسین کیساتھ ہوئی جونشے کا عادی تھا ، اس نے پیسے کی خاطرلوگوں کو گھر بلاکر اس سے اجتماعی زیادتی کرائی،خاتون مدد کیلئے ماموں عمران کے گھر گئی تو اس نے بھی دو دوستوں کیساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے 3 ملزموں خاتون کے ماموں عمران ،اسلم گجر اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔