تہران (آن لائن) ایران نے جنوب مشرقی مکران ساحل پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ، ایئر بورن بریگیڈ ، خصوصی دستے اور تیز رفتار رد عمل کے یونٹ مشقوں میں شریک ہیں۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موساوی اور زمینی فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل کیومارس حیدری کی موجودگی میں جنوب مشرقی مکران ساحل پر فوجی مشقوں 100قتدار کا آغاز کیا گیا ۔ایئر بورن بریگیڈ ، خصوصی دستے اور تیز رفتار رد عمل کے یونٹ فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں ، جس کو فوج کی فضائیہ اور ہوا بازی یونٹ کی حمایت حاصل ہے ۔ مشقوں کے دوران ، گراؤنڈ فورس کی پیشہ ورانہ بریگیڈز کی کثیرالعدانہ صلاحیتوں کا اندازہ کرنے کے لئے ، ملکی ڈیزائن کردہ متعدد تخلیقی حربوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔