فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی ایک اور بے نامی جائیداد سامنے آگئی ہے ۔فیصل آبادکے چک نمبر 204 رب میں 25 کنال اراضی رانا ثناء اﷲ کی اہلیہ نبیلہ ثنا، بیٹی اقراء اور داماد احمد شہریار کے نام رجسٹرڈ ہے ،اس جائیداد کے حوالے سے جواہم بات سامنے آئی وہ یہ کہ چھان بین کے دوران اینٹی کرپشن کے ایک افسر نے انکوائری رپورٹ میں مذکورہ اراضی کا مالک رانا ثناء اﷲ کی فیملی کے بجائے شکور نامی شخص کو ظاہر کیا ، مبینہ ملی بھگت سے بننے والی اس بوگس رپورٹ پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو رانا ثنائاﷲ کی اس بے نامی جائیداد کی دوبارہ رپورٹ تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ بے نامی جائیداد