اسلام آباد،فیصل آباد ، لاہور،سیالکوٹ(وقائع نگار خصوصی، اپنے نیوز رپورٹر سے ، ڈسٹرکٹ رپورٹر نمائندگان 92نیوز)این اے 110سا بق وزیر مملکت برائے خزا نہ رانا افضل خان نے اپنی ہار تسلیم کر لی ،این اے 106 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رانا ثناء اﷲجیت گئے ان کے مد مقا بل ڈا کٹر نثار جٹ کو ناکا می کا سا منا کر نا پڑا،ووٹوں کی دوباری گنتی کا منگل کو آخری دن تھا اب تمام فیصلے ٹر یبو نل میں ہو نگے ۔پی کے 90 پر ایم ایم اے کے اُمیدوار اکرم خان درانی کی برتری 173سے کم ہو کر 28 رہ گئی تاہم ان کی جیت برقرار رہی ،ریٹرننگ آفیسر مبارک علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا - سردار ایاز صادق کی این اے 129 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرنے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر نے قبول کرلی جس کے بعد گنتی کا عمل روک دیا گیا، دوسری جانب لاہور کے ریٹرننگ افسران نے سرکاری رزلٹ صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں کا رزلٹ جمع کرا دیا گیا ہے ۔ تمام آر اوز نے فارم 45 بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو حلقہ این 57 کے ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کو ناممکن قرار دے دیا ، ۔این اے 45 پر منیر خان اورکزئی کامیاب ہوگئے ۔این اے 74 میں گنتی کا عمل دوبارہ مکمل ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) کے علی زاہد 96ہزار 712ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔الیکشن کمیشن نے کامیاب ہونے والے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتخابات میں ہونے والے اخراجات کے گوشوارے چار اگست تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دیں بصورت دیگران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ این اے 140 سے شکست خوردہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا حیات نے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے اور دوبارہ گنتی کی درخواست کردی۔ ہائیکورٹ نے عامر سلطان چیمہ،الیاس چودھری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔