فیصل آباد،لاہور(وقائع نگارخصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے چند روز قبل ہی رانا ثناء اﷲ کی سکیورٹی پر مامور اہلکار اور گاڑی واپس لے لئے تھے ۔ رانا ثنا نے قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو بھی اس سلسلہ میں تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔ سرکاری طور پر رانا ثنا کے ساتھ ایلیٹ فورس کے چار اہلکار ہوا کرتے تھے ۔ جس کے بعد رانا ثنا نے اپنے ذاتی محافظ بڑھا دیئے تھے اور وہ سرکاری سکیورٹی واپس لئے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کرچکے تھے ۔ گزشتہ روز گرفتاری کے وقت انکے ہمراہ کوئی سرکاری اہلکار نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا بطوروزیرسرکاری گاڑی منشیات کی سمگلنگ کیلئے استعمال کرتے تھے ۔ گرفتاری سے متعلق اعلامیہ میں یہی الزام شامل کیاگیا۔رانا ثنا کی گاڑی انکی ہدایت پرمنشیات سمگلنگ کی سہولت کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔