فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)اینٹی نار کوٹکس فورس نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار سابق صو بائی وزیر قانون را نا ثناء اﷲ کے قریبی ساتھی اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ڈی ایس پی کے طور پر تعینات ملک خالد کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ گرفتار پولیس آفیسر کو آج علاقہ مجسٹر یٹ کی عدا لت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا ئیگا۔ گزشتہ روز اینٹی نار کوٹکس فورس کی ٹیم نے کا رروائی عمل میں لا تے ہوئے ڈی ایس پی ملک خالد کی فرار ہو نے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ملک خالد1995 میں سر گودھا میں انسپکٹر کے طور پر بھرتی ہوا اور بعد ازاں فیصل آ باد کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا ، اسی دوران1998 میں ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی حا صل کر لی اور فیصل آ باد کے مجموعی12سر کلز میں سے 9 میں عرصہ دراز تک تعینات رہا اور خاص طور پر مسلم لیگ نواز کے دور میں انکی تعیناتی سابق صو بائی وزیر قانون کے حلقہ میں واقع سر کلز میں ہی رہی ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے را نا ثنا کے مزید4 ساتھیوں یوسی چیئرمین محمد مالک، وائس چیئرمین ساجد منظور،ن لیگ کے کارکن اعظم گیلانی اور کاشف صدیقی کی بھی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں را نا ثنا کے قریبی پولیس آ فیسرز ساتھیوں میں فیصل آ باد میں ایس پی سی آ ئی اے ، ایس پی مدینہ ٹاؤن ، ایس پی لائلپور ٹاؤن ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے عہدہ پر تعینات رہنے والے ریٹائرڈ ایس پی رائے ضمیر الحق بھی شامل ہیں جو کہ مبینہ طور پر را نا ثنا کے احکامات کو سر کاری امور پر ترجیح دیتے تھے اور جعلی پو لیس مقابلوں میں رانا ثنا کے مخالفین کو قتل کر نے اور نجی ٹارچر سیلوں میں لیجا کر تختہ مشق بنانے میں ملوث رہے ۔ سابق صو بائی وزیر قانون کی’’ خصوصی شفقت ‘‘ کے بعد ہی پنجاب پولیس کے رینکرز میں انکو ترقی دیتے ہوئے ڈی پی او گجرات تعینات کیا گیا تھا اور وہ چند روز بعد ہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آ باد تعینات ہو گئے تھے اور اس وقت کے سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے انکے برے کردار کی وجہ سے انکو چارج لینے سے بھی روک دیا تھا۔ را ئے ضمیر الحق کے بیٹے رائے اعجاز بھی باپ کے نقش قدم پر ہی چلتے رہے ہیں اور ڈی پی او گجرات کے طور پر تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈزمیں اربوں رو پے کی کرپشن کے جرم میں انکو نیب نے اپنی حراست میں لیا تھا، چند روز قبل ہی را ئے اعجاز کو ضمانت پر رہائی ملی ہے ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے رائے ضمیر کو بھی طلب کر لیا ہے ۔ دریں اثنا اینٹی نار کوٹکس فورس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ را نا ثنا کی منشیات فروشی میں ملوث ہو نے کے حوالہ سے تیار کی جا نیوالی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ ئے ہیں جن میں فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جڑا نوالہ سے تعلق رکھنے والے 27 بڑے منشیات فروشوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، فیصل آ باد سے تعلق رکھنے والے دو اراکین اسمبلی کو بھی انکا قریبی ساتھی قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بات منکشف کی گئی ہے کہ ایک رکن اسمبلی کی طرف سے منشیات فروشوں کی مکمل طور پر پشت پناہی کی جا تی رہی ہے جبکہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو اپنا کا رو بار با آسانی جا ری رکھنے کے حوالہ سے سابق صو بائی وزیر قانون کی طرف سے جاری کئے جا نے والے احکامات کے بعد مختلف تھانہ جا ت میں من مرضی کے ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشن سمیت دیگر ملازمین کی تعیناتی کرائی جا تی رہی ہے ۔ اسی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے لا ئی گئی ہے کہ سابق صو بائی وزیر قانون کے ایک قریبی ساتھی کی طرف سے انکی پشت پناہی کے باعث سر کاری اراضی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے نجی ہا ؤسنگ سوسائٹیاں قائم کیجا تی رہی ہیں او ر ان نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر منشیات کی فرو خت کے حوالہ سے استعمال کئے جا تے رہے ہیں ۔اینٹی نار کوٹکس فورس کے سپیشل انویسٹی گیشن سیل کی رپورٹ پر پنجاب بھر میں رانا ثنا سے وابستہ منشیات فروش نیٹ ورک مے عناصر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ رپورٹ میں پنجاب پولیس کے ایسے ملازمین و افسروں کی نشا ندہی بھی کی گئی ہے جو کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں اور انکا کسی نہ کسی طر ح سے رانا ثناکیساتھ را بطہ رہا ۔پولیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سابق صو بائی وزیر قانون کی ایک فون کا ل پر قانون شکنی کیلئے حر کت میں آ نیوالے پولیس افسروں نے انکی گرفتاری کے بعد اپنے موبائل فونز کو بند کر دیا جبکہ ان میں سے اکثریت چھٹیوں پر چلی گئی ہے یا رو پوشی اختیار کر لی ہے ۔دریں اثنا اینٹی نار کوٹکس فورس نے علی اصغر عرف بھولا گجر کے قتل میں سزائے مو ت پا نے والے نوید کمانڈو سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے ۔تین ماہ قبل گوجرہ سے گرفتار منشیات فروش سمگلر رفیق نے بھی رانا ثنا سے متعلق اہم انکشافات کردئیے ہیں ۔