فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے مقدمہ قتل میں گرفتار را نا ثناء اﷲ خان کے دا ماد کو ایک ہفتہ کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ، گذشتہ روز تھانہ سمن آ باد میں درج مقد مہ قتل کے تفتیشی انسپکٹر دلبر حسین نے لاہور سے گرفتار کئے جا نے والے ملزم را نا شہر یار کو عدا لت میں پیش کرتے ہوئے اس کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی ۔پولیس نے رانا شہر یار کو آ صف اور عمران بٹ کے مقدمہ میں لا ہور سے گرفتار کر نے کے بعد فیصل آ باد منتقل کیا تھا۔دریں اثنا را نا شہر یار کی پیشی کے موقع پر مقتولین کے ورثا اور مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا ۔سمن آ باد پولیس کی طرف سے گرفتار ملزم کو عدا لت میں پیش کیا گیا تو اسی دوران را نا شہر یار کے حامیوں کی طرف سے نعرہ بازی کا سلسلہ شروع کرتے ہو ئے مقتولین کے ورثاء کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ۔جواب میں مقتولین کے ورثاء نے بھی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے فریقین کے مابین لڑا ئی ختم کراتے ہو ئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔