ملتان (سپیشل رپورٹر) روز نامہ 92نیوز ملتان کے رپورٹر رانا عرفان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ عید گاہ جامپورمیں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سماجی، سیاسی اورمذہبی رہنمائو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قر آن خوانی کل (جمعرات) صبح بعد نماز فجر جامع مسجد محمدی گلی لوہاراں والی جامپور جبکہ دعا صبح سات بجے ہو گی۔