شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دوسر ا رانا مہدی حسن خان میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کے فیصلے ہوئے پہلے میچ میں غوثیہ کرکٹ کلب نے پنجاب کرکٹ کلب کو دو وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں نیشنل جم خانہ نے انصاف کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ان میچز کے مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن اور سابق ناظم خان نوید اختر خان تھے ۔