لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار بلال مقصود نے اپنا پرانا 'گانا 'سوہنئے ' نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے ۔بلال مقصود بہترین وقت گزاری کے لیے اسنیپ چیٹ فلٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔بلال مقصود کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی منفرد ویڈیو میں وہ اپنا ایک پرانا گانا 'سوہنئے ' گنگنا رہے ہیں۔بلال مقصود کا بینڈ 'اسٹرنگز' کا گانا سوہنئے 2003 میں ریلیز ہوا تھا۔ کئے گئے البم 'دھانی' کا ایک مقبول گانا ہے ۔