راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت نے ایم ایس سی طالبہ کے اغوا، زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے مشہور کیس میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور اسکی بیوی کو عمر قید کی سزائیں سنادیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم قاسم جہانگیر کو جبری زیادتی، ویڈیوز بنانے کے جرم پر سزائے موت دی۔ اغوا کیس میں مجرم کو عمر قید جبکہ ویڈیوز انٹر نیٹ پراپ لوڈ کرنے پر 3 سال قید اور مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔عدالت نے مجرم کی بیوی کرن جہانگیر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ میاں بیوی نے طالبہ کو اغوا کرکے اس کیساتھ زیادتی کرتے ہوئے اسکی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی تھیں۔