ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی سکینڈل کوئین راکھی ساونت کو ایک غیر ملکی ریسلر خاتون کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا اور ریسلر کی جانب سے زمین پر پٹخنے کے بعد راکھی کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ریسلنگ مقابلے کے دوران ایک پروفیشنل خاتون ریسلر نے اپنے حریف کو شکست دینے کے بعد سٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو لڑنے کا چیلنج دیا، جس پر راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ کا رخ کیا۔راکھی نے رنگ میں داخل ہو کر ریسلر کو کہا کہ وہ ڈانسر ہیں اور ان سے ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ ریسلر نے راکھی کا چیلنج قبول کیا اور دونوں نے ڈانس کرنا شروع کر دایا، تاہم بعد ازاں راکھی نے ڈانس کے دوران ریسلر کو کئی بار چڑایا جس پر اسے غصہ آ گیا اور اس نے اداکارہ کو اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخ دیا جس سے انہیں اندرونی چوٹیں آئیں، اداکارہ کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا راکھی ساونت کو اندرونی چوٹیں لگنے کی وجہ سے درد ہے ، تاہم ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے ۔