لاہور(سپیشل رپورٹر)رائے ونڈ روڈ پر گھر کے باورچی خانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق کے مطابق گیس سلنڈر باورچی خانے میں اس وقت دھماکے سے پھٹا جب خاتون سلنڈر جلانے لگی، باورچی خانے میں آگ بھی لگی ، خاتون عائشہ اور جبار زخمی ہوگئے ، آگ پر قابو پالیا گیا، مزید تحقیق جاری ہے ۔