لاہور(سٹاف رپورٹر)یوم فتح ربوہ کے حوالے سے مجلس احراراسلام اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے قائدین اور رہنماؤں نے کہاہے کہ اکتوبر1934ء میں قادیان کی طرح 27فروری 1976ء کو فتح ربوہ کا اعزاز بھی اللہ تعالیٰ نے تحریک ختم نبوت کی علمبردار جماعت مجلس احراراسلام کو بخشا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے قائدسید عطاء المہیمن بخاری نے یوم فتح ربوہ کے موقع پر کہاہے کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورختم نبوت کی برکت سے 27فروری1976ء کو قافلہء احرارسخت جاں فاتحانہ طورپر ربوہ میں داخل ہوا اور تاریخ میں پہلی بار قادیانیوں کا غرور وتکبر پاؤں تلے رونداگیا۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالدشبیراحمد نے کہاہے کہ ربوہ اسلام اور پاکستان کیخلاف عالمی سازشوں کا مرکزہے ،استعماری قوتوں نے قادیانیت کو بڑھوتری کے مواقع فراہم کیے اب تحریک ختم نبوت کی جماعتیں ربوہ میں بیٹھ کر قادیانی ریشہ دوانیوں کو طشت ازبام کررہی ہیں اوریہ سب اکابر احرار کا فیض ہے ۔