کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو بھی امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 3پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کی کمی سے 154.86روپے سے گھٹ کر 154.83 روپے اور قیمت فروخت 154.96 روپے سے گھٹ کر 154.93روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے اور قیمت فروخت 155.20 روپے سے گھٹ کر 155روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے 171.50روپے سے بڑھ کر 171.80روپے اور قیمت فروخت 173روپے سے بڑھ کر173.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے 201.50روپے سے گھٹ کر200.80روپے اورقیمت فروخت 203 روپے سے گھٹ کر 202.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.10روپے سے گھٹ کر 41.05روپے اور قیمت فروخت41.40روپے سے گھٹ کر 41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے مستحکم رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت 23روپے برقرار رہی۔