لاہور(شوبز ڈیسک)سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ، وہ پہلے پاکستانی فن کار بن گئے جن کے یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہوگئے ہیں جبکہ بھارت میں وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ استاد راحت فتح علی خان کو اس سے قبل موسیقی کے شعبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ 26 جون 2019 کو لندن میں ایک بہت بڑی تقریب میں دنیا بھر میں قوالی کے فن کو فروغ دینے اور نمایاں خدمات انجام دینے پر عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازگیا تھا۔