ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فین لسٹ میں بالی وڈ اداکار کا بھی اضافہ ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ہریتک روشن نے ماہرہ خان کو فالو کرنا شروع کردیا۔ ماہرہ خان بالی وڈ میں سپر سٹار شاہ رخ خان کیساتھ فلم رئیس میں اداکاری کرچکی ہیں جس کے بعد بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی۔بالی وڈ اداکار ہریتک روشن انسٹاگرام پر 170 لوگوں کو فالو کر رہے ہیں جن میں اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔