مکرمی !وہ لوگ جو پہلے خود معاشرے کو گندہ کرتے ہیں اداروں میں کرپشن کی غلاظتین انڈیلتے ہیں پھر ان کے سیاہ کر توتوں کی وجہ سے جب کوئی ریلوے حادثے جیسا دلخراش سانحہ جنم لیتا ہے تو یہ سیاست چمکانے آجاتے ہیں ان سے خیرکی توقع کرنا بالکل عبث ہے اس سے بڑھ کر المیہ تاریخ انسانیت میں کیا ہو گا کہ ریلوے حادثے کے نتیجے میں خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہزارواں افراد رنج والم کی کیفیت میں ہیں مگر اپوزیشن اسے موقع غنیمت سمجھ کر حکومت اور شیخ رشید پر زبان کی دھاریں تیز کر کے ٹوٹ پڑے ہیں تو دوسری طرف وزیر ریلوے اور اسکی نا اہل انتظامیہ اپنی مجرمانہ نااہلی چھپانے کے لیے مزید کچھ گھر برباد کرنے کی ٹھان بیٹھے ہیں کچھ غریب چھوٹے ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرا کر ایک تو انکا معاشی قتل کیا جائیگا دوسرا انہیں جیل کی نذر کردیا جائیگا موجودہ حکومت میں پے درپے ریلوے حادثات پر سیاستدان سیاست چمکانے میں مصروف ہیں جبکہ نااہل ریلوے انتظامیہ حقائق چھپانے میں لگی ہے۔ (انشال راؤ)