اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں،اخلاق سے عاری اور فسطائیت پر مبنی سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں،عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے ،ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعووں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پرآگئی ہے ۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہاہے کہ عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا،پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں؟پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں۔