لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھے آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں سیف موٹرز کو نو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیف موٹرز کی ٹیم محض 83رنز بناکرآئوٹ ہو گئی۔رحمن فائونڈیشن کے احسان علی نے چارکھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔جواب میں رحمن فاونڈیشن نے ساتویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 86رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔