رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر)ضلع رحیم یارخان اورضلع راجن پور کی دریائی پٹی کے سنگم پر یک روزہ اونٹ روپ سنگھار میلہ‘ چن ماہی‘ چھوٹو‘ بجلی‘ شہزادہ نامی اونٹوں کے ریمپ پر جلوئے ‘ چن ماہی اونٹ شومیں سب سے آگے ‘ چن ماہی کے مالک سردار سجاد خان مزاری کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی‘ اونٹ روپ سنگھار میلہ میں 150سے زائد اونٹوں کوسجا کر لایاگیا جس میں پہلے نمبر پر آنیوالااونٹ چن ماہی کے مالک سجاد خان مزاری کو ثقافتی پگ اورپھولوں کی مالا پہنچائی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ‘روپ سنگھار شو میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔