لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر،نامہ نگار خصوصی )حکومت پنجاب نے 3افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے ،3افسروں کی رخصت منظور کرنے سمیت بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق میاں جمیل احمد ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی تعینات کر نے ،تقرری کے منتظر عبد الرحمن اعجاز کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر نے ، عامر عقیق خان ایڈیشنل سیکرٹری( کلچر) انفارمیشن اینڈ کلچر کو گریڈ19میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دے کر تبدیل کر کے جوائنٹ رجسٹرارپنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب تعینات کر نے ، فرحت جبین ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر(پلاک) کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری( کلچر) انفارمیشن اینڈ کلچر لگا نے ،صغری صدف کو تبدیل کر کے اپنے اصل محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ،افشاں کرن امتیاز ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بیت المال کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر تعینات کرنے ، عنبرین رضا سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔ناصر جمال ہوتیانہ ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر کی یکم ستمبر سے 4ماہ کی رخصت منظور ،تقرری کے منتظر طارق محمود جاوید کو ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر تعینات کر دیا۔انجم ریاض سیٹھی ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوجرانوالہ ،تقرری کے منتظر شاکر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کے سپردکرنے کے حوالے سے جاری احکامات منسوخ کر نے ،تقرری کے منتظر اسلم راؤکو ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب تعینات کر نے ، احسان الحق ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن ملتان کو گریڈ18 میں بطور ڈپٹی سیکرٹری ترقی دیتے ہوئے موجودہ اسامی پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہیں۔عبداﷲ خرم نیازی کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر نے ،تسنیم علی ڈپٹی سیکرٹری خوراک کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹوور ازم تعینات کر نے ،سجاد احمد ثاقب ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی یوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری خوراک تعینات کر نے ،جاوید اختر چودھری چیف ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ(آباد) راولپنڈی کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ،عمر جہانگیر ایڈیشنل سیکرٹری انرجی کو تبدیل کر کے چیف ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ(آباد) راولپنڈی تعینات کر نے ،خضر حیات انڈر ٹرانسفر چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن(PEC) کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری انرجی تعینات کر نے ،مس صبا اصغر علی ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی 12ستمبر سے 18ستمبر2019 تک بیرون ملک رخصت منظور کرنے ،اﷲ دتہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن گوجرانوالہ تعینات کر نے ، عبدالقدیر قریشی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن باب پاکستان کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ تعینات کر نے ، پراجیکٹ ڈائریکٹرعثمان پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی 12ستمبر سے 4اکتوبر تک بیرون ملک رخصت منظور کرنے ،آمنہ رفیق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ آباد کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ،عدنان ارشاد کلکٹر کوآرڈی نیشن گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ آباد لگا نے ، انور بریار سیکشن آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لاہور تعینات کر نے ،سعادت پرویز سیان ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سرگودھا کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ،تقرری کے منتظر شہباز حسین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سرگودھا تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ محکمہ خوراک کی ڈسپوزل پر موجودخالد جاوید گورائیہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) چکوال لگا دیا گیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر مرتضیٰ حید رڈائریکٹر ٹیکنیکل کو ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا چارج سونپ دیا ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ حیدر نئے ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی تعیناتی تک کام کریں گے ۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے 8 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلے کا حکم دے دیا ،تبدیل ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ میں ایک خاتون جج بھی شامل ہے ، رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے 6 جوڈیشل افسروں کو لاہور ہائیکورٹ میں بطور ریسرچرآفیسر تعینات کر دیا جن میں کاشف پاشا سے وہاڑی سے ،حمیت الرحمان لاہور سے ، کاشف افتخار لاہور، سمیرا جابر گوجرانوالہ سے ،احمد ضیا چودھری کو قصور سے اور پاکپتن سے عظمیٰ ظہور شامل ہے جبکہ سول جج آفتاب احمد رانا کو لاہور سے راولپنڈی اور بہاولپور بنچ کیلئے ریسرچ افسرتعینات کیا گیا ہے سول جج شفیق کا لاہور سے ملتان تبادلہ کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں آئی جی نے ڈی ایس پی ریاض کو ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن لاہورکی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔