کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں مقامی میڈیا کے عملے کی بس پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ افغان طالبان نے نہیں کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔دریں اثناافغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم طالبان سے کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان کشیدگی میں کمی اور قیدیوں کی رہائی کے تبادلے سے اچھی شروعات کے لیے راستہ ہموار ہوا ہے ۔