اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے بھارت کا انتہاپسند چہرہ دنیا پر آشکار ہوگیا ہے ، کرتار پور کا افتتاح وزیراعظم اور آرمی چیف کا تاریخی اقدام ہے ، افتتاح قائد کے ویژن کی روشنی میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب بڑا قدم ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا دنیا نے دو ممالک میں تحریر کی جانے والی دو مختلف کہانیاں دیکھ لیں، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کی جانب پیش قدمی کررہا ہے ، دوسری طرف ریاست ہند میں اقلیتوں کے حقوق پر مکمل شب خون مارا گیا ہے ۔