لاہور/ایمن آباد (کرائم رپورٹر،نامہ نگار )گھر سے بھا گ کر پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔لڑ کی اپنے خا وند کے ہمرا ہ ما مو ں کے گھر میں چھپ کر رہ رہی تھی،رات گئے تک کو ئی ملزم گر فتار نہیں ہو سکا تھا ا، پو لیس کو ملزما ن کی گرفتار ی کیلئے گو جرا نوالہ روانہ کردیا ۔بتا یا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 24 سالہ کائنات اور اس کا شوہر 25 سالہ اسد کے ہمرا ہ کا فی دنو ں سے اپنے ما مو ں کے گھر پیر غازی روڈ اچھرہ میں رہ رہی تھی ،کا ئنا ت کے بھا ئی اسے تلا ش کرتے ہو ئے ما مو ں کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو نو ں میاں بیو ی شدید زخمی ہو گئے جن کو سروسز ہسپتا ل لے جا یا گیا جہا ں دو نو ں ہی دم تو ڑ گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کائنات کے بھائی ملوث ہیں تاہم فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ملزموں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پو لیس کے مطا بق مقتو لین کے اہل خا نہ سے را بطہ کیا جا رہا ہے ،مقد مہ لو احقین کے بیا ن پر درج کیا جا ئے گا ۔کوٹ لکھپت کے علاقے گوندل چوک کے رہائشی اعجاز کی اپنے سگے بھتیجے حسن سے تلخ کلامی ہو گئی اس دوران حسن نے طیش میں آکر اندھادھند فائرنگ کر دی ، اعجاز اور اس کی اہلیہ 40 سالہ نجمہ شدید زخمی ہو گئے جن کوہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نجمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اعجاز کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔کامونکے کے نواحی علاقہ واہنڈو کے گاؤں ستو میں رہائشی پذیر محمد سرفراز کی 22سالہ بیٹی کے محلہ دار نوجوان کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے جس کا باپ کو پتہ چل گیا،گزشتہ روز ملزم نے 30 بور پسٹل سے اپنی بیٹی کو گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتار ا اور فرار ہو گیا۔