لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز بھی کارروائیاں جاری رکھیں ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 489 انسپکشنز کیں، 67 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 01 لاکھ 85 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 13 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 18 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔