فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سمن آ باد پولیس نے دو بھائیوں کے مقدمہ قتل میں ملوث ہو نے کے الزام میں سابق صو بائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے پرسنل سیکرٹری طارق جانباز کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔گزشتہ روز ہو می سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے انچارج انسپکٹر دلبر حسین نے ماتحت ملازمین کے ہمراہ چھا پہ مارتے ہو ئے طارق جا نباز کو اسکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ، جبکہ گرفتاری کے بعد مقدمہ کے تفتیشی آ فیسر کی طرف سے اس سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ، مقدمہ کے تفتیشی آ فیسر ٹا رگٹ کلر علی رضا اور طارق جانباز کو آ ج سیشن کو رٹ میں پیش کرتے ہوئے انکا جسمانی ریمانڈ حا صل کریں گے ۔ 2بھائیوں کا قتل، رانا ثنا کا پرسنل سیکرٹری بھی گرفتار