لاہور(سپورٹس ڈیسک) رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں ٹرولنگ ہوگئی۔ میچ کے بعد لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا کو بلا کر ان سے بات کرنا چاہی تو ان کے ساتھ سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر اسانتھا ڈی میل ان کی ترجمانی کے لیے ساتھ آئے ۔راجہ نے جب انگلش میں ان سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکی اب تک کی بہترین بالنگ تھی تو اس پر وانندو نے ’ یس‘ کہا ۔وانندو ہسارنگا کی طرف سے جواب ملنے کے باوجود رمیز راجہ نے مائیک ترجمان کی طرف بڑھادیا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں انہوں نے یس ہی کہا ہے ۔اس پر رمیز راجہ کو صورتحال کی مضحکہ خیزی کا احساس ہوا ۔