لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سے انڈر۔ 19 خواتین کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا ، یہ عمل 26 جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران کھلاڑیوں کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن، جسمانی توازن اور پٹھوں کی مضبوطی کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرآف نیشنل ویمنز سلیکشن عروج ممتاز نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز پر سرمایہ کاری کرنا پی سی بی کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔ کھلاڑیوں میں انوشہ ناصر (کراچی)، اریجہ حسیب (کراچی)، فجر نوید (اسلام آباد)، فاطمہ خان (لاہور)، گل رخ (لاہور)، گل اسوہ (ملتان)، حمنہ بلال (اسلام آباد)، ہانیہ احمر(کراچی)، خوش بخت وسیم (لاہور)، لائبہ فاطمہ (کراچی)، لاریب ملک (لاہور)، لاویزہ منیر (لاہور)، مومنہ ریاست خان (ایبٹ آباد)، نازش رفیق (لاہور)، ردا اسلم (اسلام آباد)، صائمہ ملک (کوئٹہ)، شوال ذوالفقار (لاہور)، یسرا عامر (کراچی) اور زیب النساء (چارسدہ) شامل ہیں۔