لاہور(خبرنگارخصوصی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں میں رس چوسنے والے کیڑے کتر کر کھانے والے کیڑوں کی نسبت زیادہ نقصان دہ ہیں کیونکہ رس چوسنے والے کیڑے کپاس کی فصل سے ابتداء ہی میں پتوں کا رس چوس کر پودوں کو کمزور کرنا شروع کردیتے ہیں۔ رس چوسنے والے کیڑوں میں معاشی نقصان کے لحاظ سے سفید مکھی کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ۔ سفید مکھی کے انڈوں سے 3سے 5دن کے بعد بچے نکل آتے ہیں۔ بچے 8 سے 14 دن کے بعد بالغ بن جاتے ہیں ۔ بالغ کی عمر 2 سے 5 دن ہے ۔ سفیدمکھی کی سال میں 10 سے 12 نسلیں ہوتی ہیں جبکہ سفیدمکھی سال بھر فعال بھی رہتی ہے ۔