شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فلم ’’ٹرسٹ ان لو‘‘ کا کیمرہ پاکستان کے سیاحتی مقام ناران میں اوپن ہوگیا ہے ڈائریکٹر نوید رضا کی قیادت میں فلم کی ہیروئن نیناں سونیناں بٹ ، ہیرو نوید خان ودیگر فنکاروں نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا یہ فلم رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائیگی فلم کے ڈائریکٹر نوید رضا نے بتایا کہ اس فلم میں امن کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ انسانیت کے احترام ، دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے یہ فلم معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کیساتھ ساتھ عوام کیلئے تفریح کا باعث بنے گی آج فلم انڈسٹری کو اس طرح کی تعمیری فلموں کی ضرورت ہے جس کی ماضی میں کوئی خاص توجہ نہ دی گئی انہوں نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری میں پڑھے ،لکھے ،تعلیم یافتہ لوگوں کی اشد ضرورت ہے اس سے ہی ہم اپنے حریف بھارت کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرسکتے ہیں اگر معیاری اور تعمیری کرداروں پر حامل فلمیں مارکیٹ میں آ ئیں گی تو عوام بھی سینماگھروں کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے اداکارہ نیناں سونیناں بٹ اس فلم میں پہلی مرتبہ ڈبل رول پلے کررہی ہیں ایک طرف وہ شوخ وچنچل حسینہ تو دوسرے رول میں انتہائی سنجیدہ ،ذمہ دار لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔