لاہور ( این این آئی)کمپیوٹر اور سافٹ وئیر انڈسٹری میں بھی پاکستانی کسی سے کم نہیں ،بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان اشعر جاوید نے مائیکرو سافٹ کی سائبرسکیورٹی ریسرچ لسٹ میں اپنا نام درج کرا لیا۔ اشعر جاوید کو دنیا میں چوتھے نمبر کا ماہر قرار دیا گیا ہے ۔ اشعر جاوید نے کہاحکومت سہولتیں دے تو ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں نمبر ون بنا سکتے ہیں۔اشعر کے والدین نے کہا حکومت سرپرستی کرے تو ہمارا بیٹا ملک و قوم کا نام روشن کرسکتاہے ۔اشعرجاوید سکالرشپ پرجرمنی میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد ان دنوں وہیں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔