لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار علی ظفر کا بھارتی اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رشی کپور مجھ میں اپنی جوانی دیکھتے تھے ۔علی ظفر نے رشی کپور کے ساتھ گُزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'رشی کپور کا گانا 'زندگی کے دن' میرے بچپن کی یادوں میں سے ایک خاص یاد ہے ۔