اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارو میزبان فہد مصطفی نے کہا ہے کہ وہ بہت پریشان ہوتے ہیں جب کوئی صرف لائیکس کیلئے آپ کیساتھ سیلفی لیتا ہے ۔ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہم بہت غلط سائیڈ پر جا رہے ہیں پہلے لوگ اداکاروں کیساتھ اس لیے تصویر بناتے تھے کہ وہ انہیں پسند کرتے تھے لیکن آج کل لوگ سیلفی دوسروں کو دکھانے کے لیے بناتے ہیں اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے استعمال کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ ہمارے آنے والی نسل کے لیے بہت مشکل ہو جائے گا ۔