لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف سٹیج اداکارہ فیروزہ علی نے کہاہے کہ رقص سے فحاشی کا کوئی تعلق نہیں یہ ایک آرٹ ہے جسے لوگ پسند کرتے ہیں اور ہزاروں روپیہ خرچ کر کے اسے دیکھنے آتے ہیں ۔سٹیج کے پر کوئی بحران نہیں ۔آج بھی تھیٹر میں ہائوس فل ہوتا ہے کچھ خرابی ہوئی ہے ، اگر سکرپٹ کے مطابق ڈرامہ ہو تو اس میں بہت بہتری آئے گی۔ اب الزامات کا وقت نہیں بلکہ اس کی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’دل جلے ‘‘عوام کو بہت پسند آرہا ہے ۔ کچھ لڑکیوں نے پیسوں کی لالچ میں سٹیج کو استعمال کیا ہے مگر وہ زیادہ دیر تک اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں ۔